بھارت کا یوم آزادی کل منایا جائے گا، کشمیری یوم سیاہ منائیں گے، ”الفا“ ی جانب سے ہڑتال کا اعلان
نئی دہلی (آن لائن + آئی این پی) بھارت کل 15 اگست کو اپنا 65واں یوم آزادی منا رہا ہے فضا تک سکیورٹی حصار قائم کیا گیا ہے۔ دوسری جانب کشمیری حریت پسندوں نے یوم آزادی ہند کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر شمال مشرقی ریاست آسام میں علیحدگی پسند تنظیم یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام نے 15 اگست کو صوبے میں عام ہڑتال کی کال دی ہے۔