ایوان صدر اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ آج یوم آزادی پر تمام سیاسی قوتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں پاکستان کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہوجائیں اور اپنے باہمی اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے دور کریں۔ انہوں نے کہا کہ چودہ اگست کے دن وہ تمام سیاسی جماعتوں کودعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اورمذاکرات کریں
انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ جن کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے۔ ملک کو مضبوط اور مستحکم بنانا ہم پرقرض ہے جسے پورا کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج ، قانون نافذکرنے والے اداروں اور عوام نے بے شمار قربانیاں دی ہیں ۔ صدر زرداری نے کہا کہ ساٹھ سال کے مسائل پانچ سال میں حل نہیں ہوتے تاہم مثبت سمت میں قدم بڑھا دیا ہے
تقریب میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ، وفاقی وزراء اراکین پارلیمنٹ اور اعلی سول اورفوجی حکام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے گا کر تقریب کی رونق کو دوبالا کردیا۔