اسلام آباد(اے این این) دفتر خارجہ نے گزشتہ روز صومالی سفیر عبدی سلام حاجی احمدلیبان کو طلب کر کے مارے جانے والے 5 پاکستانیوں کی اور 5 زندہ پاکستانیوں کی فوری بحفاظت وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ دو روز قبل صومالیہ کے علاقے گلکائو میں پانچ پاکستانیوں کے قتل کے افسوسناک واقعے کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری برائے افریقہ محمد اسلم نے جمعرات کو صومالیہ کے سفیر کو طلب کیا تھا۔ صومالی سفیرنے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دریں اثناء صومالیہ کے وزیرخارجہ محمد عبداللہی عمر نے وزیرمملکت برائے امورخارجہ نوابزادہ ملک عماد خان کو فون کرکے تعزیت کی اور یقین دلایا کہ صومالی حکومت ذمہ داروں کی گرفتاری کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024