اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے)تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں پولیس کے روکنے کے دوران مبینہ مسلح ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی ایک مبینہ ڈکیت اپنے ساتھی کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے سے دم توڑ گیا پولیس کے مطابق وائر لیس پرپیغام ملا کہ سیکٹر آئی نائن دو ملزمان سنیچنگ کی واردات کرکے آئی ٹین کی طرف فرار ہوئے ہیں ایس ایچ او آئی نائن جائے وقوعہ پر پہنچے ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی فواد خالد کے مطابق گشت پر مامور پولیس ٹیم نے ملزمان کا پیچھا کیا آئی الیون سروس روڈ پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ایک ملزم موٹر سائیکل پر جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا جبکہ اس کا ایک ساتھی ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا زخمی ڈکیت کو فوری گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیاجس کی شناخت عمیر علی سکنہ راولپنڈی کے نام سے ہوئی ہے پولیس ترجمان سید تقی جواد نے کہا کہ ہلاک ڈکیت کی نعش کو گزشتہ روز علاقہ تھانہ نون میں دوران سنیچنگ قتل ہونے والے جوان کے ورثا نے شناخت کرلیا ۔
تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں پولیس کے روکنے پر ڈاکوئوں کی فائرنگ
Apr 14, 2025