راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں رات گئے موٹر سائیکل سوار تین ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرد ی فائرنگ کے دوران ایک زخمی ملزم سمیت سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تین رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیاملزمان کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سائیکل، مسروقہ رقم اور اسلحہ برآمد ہواگرفتارملزمان میں گینگ کا سرغنہ وقاص ، عمران اور زخمی ملزم سہیل شامل ہیںپولیس نے بتایا کہ ملزمان مختلف علاقوں میں ڈکیتی، سنیچنگ، موٹر سائیکل سنیچنگ اور چوری کے کئی مقدمات میں ملوث و مطلوب ہیں ملزمان رتہ امرال، بنی، نیوٹان، پیرودھائی کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ و مطلوب ہیں پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی راول، ڈی ایس پی سٹی اور رتہ امرال پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔
تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ
Apr 14, 2025