الحاج چوہدری الیاس نے دو خاندانوں کی دشمنی دوستی میں بدل دی

Apr 14, 2025

 اڈیالہ(نا مہ نگار) 31 مار چ 2022 کو ساجد علی مغل ولد ولی محمد مغل قتل ہوا تھا اور اسی طرح 10 فروری 2025 کو ارشد علی مغل ولد ولی محمد مغل پر فائر نگ ہو ئی تھی،اور مدعی پارٹی نے FIR درج کروائی جس پر الحا ج چوہدری محمد الیاس سابق ناظم اور راجہ عبدالقیوم نے دونوں فریقین کے درمیان صلح کروائی جس پر ملزم پارٹی کے زین العابدین،نعمان الدین،موسی خان نے جر گہ کے روبرو حلفا تسلی دی کہ ہمارا ان مقدموں سے کوئی تعلق نہیں ہے،جس پر مدعی پارٹی نے ملزم پارٹی کو معاف کر دیا،اور دعائے خیر کر دی گئی،مدعی پارٹی کے سربراہ حاجی محمد سلیم،ٹھیکیدار امجد علی،ماجد علی،واجد علی،اسد سلیم،طارق سلیم،محمد شیروز،عثمان شفقات،اور ملزم پارٹی کے سر براہ زین العابدین،علا  الدین،علی شاہکار،اسلم،چوہدری مجسم وغیرہ اور دونوں فریقین نے الحاج چوہدری محمد الیاس سابق ناظم کا شکریہ ادا کیا۔ 

مزیدخبریں