اسرائیلی جارحیت روکنے کا واحد حل جہاد ہے،رفیق ملک

Apr 14, 2025

 کھنڈہ (نامہ نگار)ماہر تعلیم محمد رفیق ملک نے کہا ہے کہ اسرائیلی جار حیت روکنے کا واحد حل جہا د ہے اسرائیل کے خلاف عالم اسلام کو ایک ہونا ہوگااب وقت کا تقاضہ ہے کہ اقوام عالم اور بالخصوص عالم اسلام کو متحد ہوکر اس ظلم کو روکنا ہر ایک پر فرض ہوچکا ہے تمام اسلامی ممالک کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا اور آپس میں اختلافات کو ختم کرکے ایک ہونا پڑے گا ا، مفتیان کرام کو جہاد فی سبیل اللہ کے لیے مسلمانو ں کوتیار اور ان میں جذبہ جہاد کا جوش بڑھانے کی کوششیں تیز کرنا ہونگی انہوں نے کہا کہ آج عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کومعصوم بچوں کا قتل عام کیوں دکھائی نہیں دے رہا سکولز تباہ کیے جارہے ہیں مساجد شہید کردی گئیں ہسپتالوں کو تباہ و برباد کردیا گیا مگر سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت روکنے کا واحد حل جہاد ہے اسرائیلی بربریت اپنی انتہاکو پہنچ چکی ہے اور غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے اسرائیل نے اپنے ناپاک عزائم سمیت کئی علاقوں کو ریت اور مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے۔

مزیدخبریں