درسگاہ دارلعلوم حنفیہ حسینیہ ہمدانیہ بھنگالی شریف میں روحانی اجتماع و جلسہ دستار فضیلت

Apr 14, 2025

 دولتالہ سکھو(محمدریاض چشتی سے)خطہ پوٹھوہار کی معروف درسگاہ دارلعلوم حنفیہ حسینیہ ہمدانیہ بھنگالی شریف میں سالانہ روحانی اجتماع و جلسہ دستار فضیلت کے موقع پر عظیم الشان محفل کا انعقاد، 29 حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی روحانی اجتماع کی بڑی اور خوبصورت تقریب دارلعلوم سے ملحقہ مسجد میں منعقد ہوئی بانی و مہتمم ددارلعلوم بھنگالی شریف پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی، سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھنگالی شریف پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی، صاحبزادہ پیر سید ساجد سلطان شاہ ہمدانی، چیئرمین تحریک فکر اسلام پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی، سرپرست اعلی پیر سید اکرار شاہ ہمدانی، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف خصوصی طور پر شریک تھے تقریب سے خطاب میں پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں محبت رسول ؐکے بغیر قرآن کو نہیں سمجھا جا سکتاخدمت دین کا سلسلہ آخری سانس تک جاری رکھیں گے قرآن و حدیث کی تعلیم کو عام کرنے نکلے ہیں تقریب سے خطاب میں صاحبزادہ پیر سید ساجد سلطان شاہ ہمدانی نے کہا کہ دارلعلوم بھنگالی شریف  تبلیغ دین میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا یہاں سے یہاں سے 60 ہزار دے زائد حفاظ کرام تیار ہوچکے دارلعلوم ہذا میں حفظ، درس نظامی سمیت دنیاوی تعلیم کی ڈگریاں لے کر ہزاروں بچے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں اور مختلف شعبہ جات میں دین اسلام اور ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں اس ادارے کی شاخوں میں گراں قدراضافہ خدمت دین کا منہ بولتا ثبوت ہے سجادہ نشیں آستانہ عالیہ بھنگالی شریف پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی نے کہا کہ اللہ اپنے پسندیدہ بندوں کو خدمتِ دین کے لئے منتخب کرتا ہے علم کا حصول فرض کیا گیا پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی نے کہا کہ مدارس کو مضبوط کرنا ہوگا نور قرآن و حدیث سے روشن سینے دونوں جہاں میں فلاح پائیں گے تقریب میں راجہ حمید سلیم، سپریم ہیڈ سی ڈی ا ے مزدور یونین مرزا سعید اختر قادر،نواز قادری،چوہدری طاہر، راجہ ندیم فاضل و دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی سالانہ روحانی اجتماع پیر سید اکرار شاہ ہمدانی کی زیر سرپرستی اور جماعت اہلسنت راولپنڈی کے رہنما پیر سید ساجد سلطان شاہ ہمدانی کی زیر نگرانی انعقاد پذیر ہواملک کے طول و عرض سے پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی کے مریدین و متعلقین  سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پرپولیس اہلکاروں کا چاک و چوبند دستہ ہمہ وقت موجود رہا دارالعلوم بھنگا لی شریف کو دلہن کی طرح سجا یا گیا جبکہ دینی کتب سے اسٹال بھی لگائے گئے تھے

مزیدخبریں