اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ رات پنک مون کا شاندار نظارہ دیکھا گیا۔ پنک مون پاکستان، امریکہ، برطانیہ، بھارت، آسٹریلیا اور افریقہ سمیت مختلف ممالک میں دیکھا گیا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں مکمل پنک مون کا نظارہ گزشتہ رات 9 بج کر 8 منٹ پر دیکھا گیا۔ فلاور مون نامی اگلا مکمل چاند 12 مئی کو نظر آئے گا۔ ماہرین فلکیات نے2025ء میں مجموعی طور پر 12 مکمل چاند کے نظارے کی پیش گوئی کی ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں پنک مون کا نظارہ
Apr 14, 2025