56 کلو وزنی ’’مجاہد مچھلی‘‘قیمت 55 ہزار، دمہ، سانس کیلئے مفید

Apr 14, 2025

میانوالی (نامہ نگار) کچہ گجرات کے شفیق نامی شہری نے دریائے سندھ سے بڑی مچھلی کا شکار کر لیا۔ مچھلی کا وزن 56کلو ہے اور اس مچھلی کو ’’مجاہد مچھلی‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس نسل کی مچھلی کا وزن ڈیڑھ سو کلو تک ہوتا ہے۔ مارکیٹ میں اس کی قیمت 55ہزار کے لگ بھگ ہے۔ ’’مجاہد مچھلی‘‘ میں کانٹے انتہائی کم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بچے بڑے آسانی سے کھا سکتے ہیں۔ دمہ اور سانس کے مریضوں کو مجاہد مچھلی کھانے سے افاقہ ہوتا ہے۔

مزیدخبریں