لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث بدنام زمانہ ڈاکو کوڑا کوش کو ہلاک کر دیا جبکہ کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر لیں۔ ہلاک ڈاکو 2023ء میں کچہ ماچھکہ میں 3 اور گذشتہ سال کچہ ماچھکہ میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔ ہلاک ڈاکو اغوا برائے تاوان، قتل اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں کے مقدمات میں بھی پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔ دریں اثناء پنجاب پولیس راجن پور نے اغوا ہونے والے 03 مزدوروں کو واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا۔ تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔ اغواکار مغویان کو اندرون کچہ کی طرف لے کر جا رہے تھے۔
رحیم یار خان میں آپریشن ‘ 12 پولیس اہلکاروں کا قاتل ہلاک
Apr 14, 2025