جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مخالفین کی فائرنگ سے کار سوار 4 افراد جاں بحق ہو گئے اور ایک زخمی ہوگیا۔ واقعہ بوٹے والی جھال کے قریب پیش آیا، حملہ آور سرعام تہرے قتل کے بعد فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کے رہائشی علیم سنیارہ، صنم سلطان، صائم، عبدالسلام اور عتیق الرحمان کار پر شادی کی تقریب میں جا رہے تھے۔ تھانہ ستیانہ کے گاؤں بوٹے والی جھال کے قریب ان کے مخالفین نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس سے چار افراد علیم سنیارہ، صنم سلطان، صائم موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ عبدالسلام ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ فائرنگ سے ایک شخص عتیق الرحمان شدید زخمی ہوا جس کو سول ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ ستیانہ پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا۔ پولیس تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔
جڑانوالہ میں مخالفین کی فائرنگ، کار سوار 4 افراد قتل، ایک شخص زخمی
Apr 14, 2025