اساتذہ کی تربیت کیلئے انسیٹ پروگرام 2025 کا انعقاد  

Apr 14, 2025

لاہو(لیڈی رپورٹر) پبلکن ایلومنی ایسوسی ایشن ، علاقائی ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے ایف جی ای آئیز کراچی ریجن، ایف جی پبلک اور ایف جی من والا پبلک سکول اور روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ نے  انسیٹ پروگرام 2025 کا انعقاد کیا۔استاد  کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور معلمین کو بااختیار بنانے کیلئے تربیتی اقدام قابل ستائش ہے۔ آج کے تیزی سے ارتقا پذیر تعلیمی منظر نامے میں استاد کا کردار بہت اہم ہے۔ انسیٹ پروگرام 2025 جدید تعلیم کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اساتذہ کو جدید حکمت عملیوں، تجدید ترغیب اور عملی آلات سے لیس کرنے کیلئے احتیاط سے تیار کیا گیا ۔4 روزہ ورکشاپ میں پروفیسر عباس حسین منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی،لبنیٰ پنجوانی ماسٹر ٹرینرکورس ڈائریکٹر،ہما تنویرماسٹرٹرینرپبلیکشن،عناحیدرکورس کوآرڈینیٹر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں