کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار  بن چکی ہے:قمرالزماں بابر

Apr 14, 2025

لاہور (کلچرل رپورٹر) چیئرمین پاکستان پیس گروپ قمر الزماں بابر نے کہا کشمیری دنیا کی سب سے بڑی جیل میں رہ رہے ہیں۔ کشمیر اور فلسطین کے مسائل حل نہ ہونا عالمی اداروں کی ناکامی ہے۔بھارت کو 5 اگست کے ظالمانہ اقدامات ہر حال میں واپس لینا پڑینگے۔ کشمیر بہت جلد آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار بن چکی ہے۔ آزادی کشمیر کی منزل اب دور نہیں ہے۔ بھارت نام نہاد جمہوریت کا ڈھونگ رچانا چھوڑ دے۔ لاکھوں انسانوں کا بنیادی حق آزادی دبانا ہی سب سے بڑا غیر جمہوری اقدام ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ 

مزیدخبریں