لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا تاریخی یکجہتی غزہ مارچ کے انعقاد پر ہر سطح کی قیادت، ذمہ داران اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اہل لاہور سمیت تمام اضلاع سے آنیوالے مردوخواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کا حق ادا کیا اور غیرت مند مسلمان ہونے کا ثبوت دیا ہے۔اہل فلسطین کی مداد کیلئے غزہ فنڈریزنگ اور اسرائیلی منصوعات کے مکمل بائیکاٹ کی مہم جاری رکھیں گے۔
تاریخی یکجہتی غزہ مارچ پر ہر سطح کی قیادت، کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں:ضیاء الدین انصاری
Apr 14, 2025