نشترٹاؤن رجسٹریشن برانچ کاعملہ وکلا، اشٹام فروشوں ،شہریوں کیلئے درد سر بن گیا 

Apr 14, 2025

کاہنہ(نامہ نگار)لاہورکی نشترٹاؤن رجسٹریشن برانچ کاعملہ وکلا، اشٹام فروشوں اور شہریوں کیلئے درد سر بن گیا۔ رشوت کیلئے مجبور کرنے کیلئے سینکڑوں رجسٹریاں پاس کرنے کی بجائے فیس ضبطی میں ڈال دیں۔ رجسٹری محررکی سرعام رشوت لینے کی متعدد ویڈیو منظر عام پر آ گئیں۔ سب رجسٹرارنے کہا کرپٹ عملے کیخلاف سخت ایکشن لیاجائیگااور فیس ضبطی والی رجسٹریاں جلد کلیرکرکے پاس کردی جائیں گی۔ نشترٹاؤن رجسٹریشن برانچ میں گذشتہ کئی ہفتوں سے سابقہ سب رجسٹرارسجاد قریشی اور برانچ اہلکاروں نے غیراعلانیہ طورپرنئی رجسٹریوں کی رجسٹریشن کاکام بند کیا ہوا تھا اور صرف من پسنداور نذرانے والے ڈاکومنٹس پاس کئے جارہے تھے جس کے باعث شہری، اشٹام فروش اوروکلاشدید پریشانی کاشکار تھیجبکہ رشوت کیلئے مجبورکرنے کیلئے سینکڑوںرجسٹریاں پاس کرنے کی بجائے فیس ضبطی میں ڈال دی گء۔اسکے علاوہ رجسٹری محررحاجی اکرم کی سرعام رشوت لینے کی متعدد ویڈیومنظرعام پربھی آچکی ہیں۔جسکے بارے میں دعوٰی کیاجاتاہیکہ یہ فی رجسٹری پانچ سو انتقال فیس وصول کی جارہی ہے اس سلسلہ نائب صدر لاہوربارکونسل ماڈل ٹاون سیٹ  وقاص کاہلوں ایڈووکیٹ نے بتایاکہ برانچ اہلکار بغیر رشوت کے کوئی کام نہیں کرتیجبکہ فیس ضبطی کی سینکڑوں جسٹریاں کء ہفتوں سے التوا کا شکار ہیں۔اس سلسلہ میں نئے تعینات ہونے والے سب رجسٹرارقیصرعباس نے بتایاکہ برانچ میں موجود تمام کرپٹ اہلکاروں کیخلاف جلد کاروائی کی جائیاور انہیں جلد برانچ سے نکال دیا جائیگا جبکہ پیرسے تمام ضبطی فیس والی رجسٹریوں کاپراسس دوبارہ شروع کردیا جائیگا۔

مزیدخبریں