بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا معمر شخص دم توڑ گیا ‘بچے کی نعش برآمد

Apr 14, 2025

لاہور(نامہ نگار)شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے معمر شخص80  سالہ محمد دین کو ہسپتال منتقل کیا گیا،مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور اس نے ہسپتال میں دم توڑدیا ہے۔متوفی ظفروال کا رہائشی تھا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔سندر کے علاقے میں کینال روڈ پر نہر میں بچے کی تیرتی ہوئی نعش دیکھ کر مقامی افراد نے ریسکیو 1122 اورپولیس کو اطلاع کی۔ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے نہر سے دس سالہ بچے کی نعش باہر نکال لی۔ پولیس نے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کرکے نعش  پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔نعش کی شناخت کاشف ولد خالد کے نام سے ہوگئی ہے۔ہلاکت کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آجائیں گی۔

مزیدخبریں