پولیس کانسٹیبل نے زندگی معذور شریک حیات کیلئے وقف کردی 

Apr 14, 2025

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کا کانسٹیبل عزم و ہمت اور جذبہ ہمدردی کی روشن مثال بن گیا۔سی آئی اے انویسٹی گیشن لاہور میں تعینات بلاول بھٹہ نے اپنی زندگی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور معذور اہلیہ کی خدمت اور بحالی کیلئے وقف کردی۔کانسٹیبل بلاول بھٹہ کی اہلیہ جسمانی طور پر معذور اور مختلف طبی مسائل کا شکار ہیں جس کے پیش نظر کانسٹیبل بلاول بھٹہ ڈیوٹی سے فراغت کے بعد اپنا سارا وقت اہلیہ کی دل جوئی اور تیمار داری میں صرف کر رہا ہے۔ شریک حیات کا بہترین خیال رکھنے اور اسکی بحالی کی تگ و دو میں مصروف بلاول بھٹہ کی درجنوں ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں ۔

مزیدخبریں