بھارتی ویب سائٹ کا پاکستانی گولڈ میڈلسٹ  ارشدندیم کی کارکردگی کا اعتراف

Apr 14, 2025

لاہور(سپورٹس رپورٹر)اولمپکس کیلئے بھارتی آفیشل ویب سائٹ نے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشدندیم کی کارکردگی کا اعتراف کیا ہے۔بھارت نے اپنی آفیشل سائٹ پر پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کو واحد گولڈ میڈل جتوانے والے اتھلیٹ ارشد ندیم کی کارکردگی کو سراہا۔بھارت نے اپنے  نوجوانوں کیلئے موٹیویشنل ویڈیو کے طور پر ارشد ندیم کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ارشد ندیم نے اولمپکس 2020 میں ناکامی اور پھر2024 پیرس اولمپکس میں کامیابی حاصل کی تھی جس نے قوم کا سرفخر سے بلند کیا تھا۔

مزیدخبریں