شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)معروف مذہبی سکالر وسابق ناظم میاںافتخارحسین جالندھری نے کہاہے کہ مسلم حکمران جب تک متحد ہو کر مربوط لائحہ عمل اختیار نہیں کرتے اس وقت تک مسلم امہ کا جاری استحصال روکا نہیں جاسکتا اسلام میں مسلمانوں کو ایک جسم کی مانند قرار دیا گیا ہے جس کے کسی ایک حصے کو پہنچنے والی تکلیف کا درد پورا وجود محسوس کرتا ہے مگر موجودہ حالات میں مسلمان جس بری طرح تقسیم اور نا اتفاقی کا شکار ہیں اسکے نتیجہ میں کفار کی یلغار روز بروز بڑھتی جارہی ہے جسے مسلم ممالک کے حکمرانوں کو متحد ہو کر روکنا ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں حسینیہ فائونڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا میاں افتخارحسین جالندھری نے کہاکہ یہود و ہنود اسلام دشمنی میں متحد ہوچکے ہیں مگر مسلم امہ ابھی تک تذبذب کا شکار ہے جس کا خمیازہ نہتے فلسطینی عوام اور مقبوضہ کشمیر کے حریت پسندوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے اگر عالم اسلام کا باہمی اتحاد قائم ہوتا تو اسرائیل غزہ پر جارحیت کی کبھی جرات نہ کرتا ۔
اتحاد کے بغیر جاری استحصال کو روکا نہیں جاسکتا:افتخارحسین جالندھری
Apr 14, 2025