گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)شوہر کیخلاف شکایت لیکر آنیوالی خاتون نے دادرسی نہ ہونے پر تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مبینہ توڑ پھوڑ کردی،پولیس نے مشتعل خاتون کو حراست میں لے لیا، بتایا گیا ہے کہ وحدت کالونی کی رہائشی صائمہ نامی خاتون اپنے شوہر عمران کے خلاف قانونی کاروائی کروانے کیلئے گزشتہ تین روز سے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے چکر لگا رہی تھی،پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر کوئی دادرسی نہ ہونے پر خاتون مشتعل ہوگئی جس نے پہلے خوب شور شراب کیا بعدازاں اس نے تھانے میں توڑ پھوڑ شروع کردی جس پر پولیس نے فوری طور پر خاتون کو قابو کرکے حراست میں لے لیا جبکہ اس بارے علم ہونے پر خاتون کے ورثاء بھی تھانے پہنچ گئے۔
گوجرانوالہ:خاتون کی شوہر کیخلاف شکایت ، تھانہ میں مبینہ توڑ پھوڑ
Apr 14, 2025