واشنگٹن(نوائے وقت رپورٹ) ایران نے شام میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر فضائی حملہ کر دیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق براہ راست ڈرون حملے کئے گئے۔ امریکی حکام نے کہا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی طرف سے 100 ڈرون اور کروز میزائل فائرکئے گئے۔ ایرانی ڈرونز کو اسرائیل تک پہنچنے میں 9 گھنٹے لگے۔اسرائیلی فوجی حکام نے کہا دفاعی نظام کو متحرک کر دیا ہے شام اور اردن پر ڈرونز کو روکنا شروع کر دیا۔ نیتن یاہو نے کہا ہم ہر حملے کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں، وائٹ ہاؤس نے بھی ایرانی حملے کی تصدیق کی ہے، امریکی صدر کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا، ایرانی پاسداران گارڈز نے کہا اسرائیل کے مخصوص مقامات کو نشانہ بنایا۔ عراق، لبنان اور اردن نے اپنی فضائی حدود بند کردی۔ ایران نے پڑوسی ممالک کو بھی خبر دار کر دیا۔
قونصل خانے پر حملے کا جواب: ایران کا اسرائیل پر کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ
Apr 14, 2024