کورونا کی لپیٹ میں بڑوں کے ساتھ چھوٹے بچے بھی آ رہے ہیں،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک دن میں 10 سال تک کے مزید 102 بچے کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ صرف اسلام آباد میں اب تک 6 ہزار 919 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینڑ (این سی او سی) کے مطابق اب تک مجموعی طور پر کورونا سے 42 بچوں کی موت ہو چکی ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے بچوں میں کورونا کی علامات بڑوں سے مختلف ہوتی ہیں، بچوں میں کورونا کی شدت بڑوں کی طرح نہیں ہوتی اور وہ جلد صحتیاب بھی ہو جاتے ہیں مگر احتیاط ضروری ہے۔ماہرین اطفال کہتے ہیں کہ بچوں میں کورونا کی شدت کم ہوتی ہے تاہم وہ گھر میں کورونا کے پھیلا وکا باعث بنتے ہیں، بچے مضبوط قوت معدافعت کے باعث کورونا سے جلد صحتیاب بھی ہو جاتے ہیں۔این سی او سی کے مطابق بچوں میں کورونا کیسز شروع سے رپوٹ ہو رہے ہیں اور ان کی شرح مجموعی مثبت کیسز کا 3 فیصد رہی ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے والدین بچوں کے معاملے میں بھی کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38