رمضان بازاروں کی سیکیورٹی کیلئے 2100 افسرو جوان ڈیوٹی دینگے:سرفراز احمد فلکی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) تین ہزار سے زائد عبادت گاہوں ،سولہ رمضان بازاروں ،شاپنگ سینٹرز ، مارکیٹوں اور بازاروں کی سیکیورٹی کے لیے اکیس سو سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ضلع بھر کی تمام بڑی مساجد پر نمازِ تراویح کے اوقات میں مسلح پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔علاوہ ازیں تمام حساس عبادت گاہوں پر روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔ نمازِ تراویح اور سحری کے اوقات میں اینٹی سٹریٹ کرائم فورس کے جوان بھی گشت کریں گے۔ سینتیس سو سے زائد میٹل ڈیٹیکٹرز، واک تھروگیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی چیکنگ کو موثر بنایا جائے گا۔سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی نے تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او ز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقہ میں سیکیورٹی کے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنائیں۔علمائے کرام کے ساتھ میٹنگ کریں۔