گوجرانوالہ:ایم ایس نے مظاہرین سے تھپڑ کھا کر آکسیجن کی گاڑی چھڑا لی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)عوامی خدمت کا جذبہ ، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال گیس سلنڈر ہسپتال پہنچانے کے لیے دھرنہ میں جا پہنچے مظاہرین کی ڈانٹ ڈھپٹ سن اور تھپڑ کھا کر گیس کا سٹاک ہسپتال لے آئے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہسپتال میں آکسیجن کا سٹاک ختم ہونے کے قریب پہنچ گیاچندا قلعہ میں ہونے والے تحریک لبیک کے احتجاج کے باعث کنٹینر ٹریفک میں پھنس گیاجس پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر فضل الرحمن چندا قلعہ پہنچ گئے اور مظاہرین کی ڈانٹ ڈھپٹ سننے کے بعد آکسیجن کا اسٹاک لیکرہسپتال پہنچ گئے اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ انسانی زندگی بچانا پوری انسانیت کو بچانا ہے ۔