چوک مہرپور سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد
شاہ جمال (نامہ نگار) چوک مہر پور کے ویرانے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس تھانہ شاہ جمال نے چوک مہر پور کے ویرانے سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد کر لی جس کی شناخت نہ ہو سکی ہے۔ نعش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا ہے۔