وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر کے نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم بڑھانے کی منظوری دے دی۔ نوجوانوں کو 50 لاکھ کی بجائے اڑھائی کروڑ روپے تک کی رقم ملے گی۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ و ریو نیو ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور معاون خصوصی محمد عثمان ڈارنے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نوجوانوں کو بڑے کاروباری مواقع دینے کے لئے مزید سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، رقم کی فراہمی کی زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ تک کر دی گئی، رقم پر واجب اداشرح سود بھی 8 فیصد سے کم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ وزیراعظم نے حالات بہتر ہوتے ہی نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان کے تمام بینکوں کو کامیاب جوان پروگرام میں شامل کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مزید سہولت دیں تا کہ بڑے کاروبار کر سکیں۔لاک ڈائون میں نرمی آتے ہی نوجوانوان کو کاروباری میدان میں آگے لائیں،نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں ان پر مزید سرمایہ کاری کریں گے ،ملکی معیشت کو سنبھالنے میں نوجوانوں کا کردار بھی اہم ہوگا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024