ایران کے ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے نتیجے میں ایران میں اب تک 4585 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایران سے کرونا کی وبا کے مکمل خاتمے کے لیے تین ماہ تک مکمل لاک ڈاﺅن کرنا ہوگا ورنہ یہ وبا ایک مستقل بیماری بن سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی سماجی کمیٹی کے سربراہ عبدالرضا عزیزی نے کہا کہ ایران میں کرونا بحران پر قابو پانے کے لیے ہمیں مسلسل تین ماہ تک لاک ڈاﺅن کرنا ہوگا۔ عزیزی کا کہنا تھا کہ اگر تین ماہ تک ملک میں لاک ڈاﺅن نہ کیا گیا تو کرونا ایران میں ایک مستقل بیماری بن جائے گی۔ایرانی رکن پارلیمنٹ نے خبردار کیا کہ اگر ملک میں کرونا کی وبا اسی شدت کے ساتھ جاری رہی تو روزانہ ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا کے خلاف جنگ فوجی انداز میں لڑنا ہوگی۔ اگر ہم ملک میں مکمل لاک ڈاﺅن نہیں کرتے تو بیماری ختم نہیں ہوگی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024