پنجاب سمال انڈسٹریز کے ملازمین کی پنشنوں میں 10 فیصد اضافے کا اطلاق کیا جائے‘ نجم الحسن شاکر
لاہور (پ ر) پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر خواجہ حمید اصغر کی زیرصدارت ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نجم الحسن شاکر اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ محمد اشرف نے کہا کہ سمال انڈسٹریز انتظامیہ نے گزشتہ وفاقی بجٹ میں اعلان کے مطابق کارپوریشن کے پنشنرز کی پنشنوں میں 10 فیصد اضافے کا اطلاق کیا اور نہ ہی حکومت کے اعلان کے مطابق کم از کم پنشن 10 ہزار روپے کی گئی جو مہنگائی بدترین معاشی صورتحال میں غریب سابقہ ملازمین کے ساتھ سخت زیادتی ہے۔