شیخوپورہ میں تھانہ گلبرگ لاہور کی پولیس وین ا لٹنے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق، ایک زیر حراست ملزم اور 4 اہلکار شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ لاہور کے پولیس اہلکار لیہ میں چھاپہ مارنے کے بعد امانت میں خیانت کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد لاہور لارہے تھے کہ شیخوپورہ میں بھکھی کے قریب پولیس وین ٹائرپھٹنے کی وجہ سے الٹ گئی، حادثے میں 2 پولیس اہلکار مجاہد اور کوثر جاں بحق اور 4پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے جبکہ زیرحراست ملزم بھی حادثے میں شدید زخمی ہوگیا۔واقعہ کے فوری بعد ریسکیو اہلکاروں نے نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ اور پھروہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر جنرل اور میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38