آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ سے متعدد افراد کے زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میلبرن روڈ پر لٹل چیپل اسٹریت کے قریب یہ فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ مقامی میڈیا کے مطابق زخمی افراد کی تعداد 3 سے 4 ہے جن میں سے 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، پولیس کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا جس کے باعث ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔
عاشقانِ عمران خاں کی مایوسی کے عکاس ضمنی انتخابات کے نتائج
Apr 23, 2024