ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان جلد زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی کی نئی تاریخ رقم کریگا۔ایکسپو سنٹر کراچی میں پاکستان آٹو پارٹس نمائش کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ملک کو تیز تر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی بحالی کیلئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں جسے گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں اور بدعنوانی کے باعث شدید نقصان پہنچا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کے نیٹ ورک میں چالیس مسافر اور بیس مال بردار ریل گاڑیوں کی شمولیت کے منصوبے پر کام جاری ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38