وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔157 کے دورے کے موقع پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کیا۔تاہم موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنائے گی اور اس سلسلے میں حکومت حزب اختلاف کے ساتھ رابطے میں ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ حکومت اپنے منشور کے مطابق درست سمت میں گامزن ہے اور وہ کامیابی کے ساتھ اپنی آئینی مدت مکمل کریگی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کا سفر شروع ہوچکا ہے اور لیٹروں کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جارہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرونی اقتصادی سفارتکاری بھی شروع کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مشنوں سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ صحت کارڈز کی فراہمی، شیلٹر ہومز اور سستے مکانات کی تعمیر اور شکایات کنندگان کیلئے پی ایم Citizens پورٹل اور دیگر اقدامات عمران خان کے عوامی فلاح وبہبود کے وژن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38