صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج اعلی تربیت یافتہ، جنگ آزمودہ اور مادروطن کو درپیش خطرات سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں منعقدہ پاسنگ آئوٹ پریڈ سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پیشہ وارانہ تیاریوں اور منہ توڑ جواب نے نہ صرف دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا بلکہ ان سے مساویانہ بنیادوں پر خود مختاری اور باہمی احترام پر مبنی امن اور تعلقات کی ہماری مخلصانہ کوششیں بھی ظاہر ہوتی ہیں۔صدر نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز اور مسائل لاتعداد ہیں اور یہ بڑھتے جارہے ہیں تاہم بطور قوم ہم نے دہشتگردی کے جو خلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے پاکستان کی اخلاقی اور سیاسی کوششوں کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بے گناہ کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والوں کو بے نقاب کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024