ن لیگ کرپشن چھپانے کیلئے بات بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہے: جہانگیر ترین
سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی ٹیم شہباز شریف کی صاحبزادی کے گھر صرف نوٹس دینے آئی تھی۔ نیب ٹیم کی صرف ایک گاڑی تھی۔ پولیس کی نفری ساتھ نہیں تھی۔ ن لیگ اپنی کرپشن چھپانے کیلئے بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو بھی اپنی کرپشن چھپانے کیلئے کٹھ پتلی جیسی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پشاور کے بی آر ٹی منصوبہ سے میرا کوئی تعلق نہیں۔