اربوں روپے دیئے ، کراچی میں بسیں کیوں نہیں آئیں ، یہ جاننا صوبائی حکومت کا کام ہے : شہباز شریف
وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم ملکر باہمی رنجشوں اور ذاتیات کو ختم کرکے ملکر پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کریں گے،کراچی کی روشنیوں کا واپس لائیں گے،گرین لائن کا تحفہ نواز شریف نے کراچی کو دیا اور وہ بھی بدقسمتی سے پورا نہیں ہوا۔انہوں نے یہ بات گورنر ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں غلاظت کے ڈھیر ہیں،آئیں ملکر کراچی کی روشنیوں کو واپس لائیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ایک قابل اعتماد پبلک ٹرانسپورٹ چاہیئے تھی،الیکشن میں کراچی والے منتخب کریں گے تو ہم انکا ساتھ دیں گے ۔یہاں پر بسنے والے ہمارے بھائی ہیں،دن رات کام کرکے کراچی کی روشنیوں کو واپس لائیں گے اورسالڈ ویسٹ منجمنٹ کا متحرک نظام لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پانی کے مسئلے کو جنگی بنیادوں پر حل کریں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گرین لائن میں اربوں روپے ہم نے فنڈز کیلئے دئیے کراچی میںبسیں کیوں نہیں آئی یہ جاننا یہاں کی حکومت کا کام ہے