بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے کہا ہے کہ عصمت دری کے واقعات ملک کو شرمسار کرنیوالے ہیں، قصورواروں کوبخشا نہیں جائے گا ،ان بیٹیوں کو انصاف ملے گا ۔بھارت اور کشمیر میں عصمت دری کے واقعات کے فورا نہیں کچھ ماہ بعد ہی صحیح بھارتی وزیراعظم کو شرمندگی محسوس ہوگئی اور انہیں بیان دینے کاخیال آہی گیا۔ایک بیان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عصمت دری کے واقعات کو ملک کو شرمسارکرنیوالا قراردیتے ہوئے کہا کہ قصورواروں کوبخشانہیں جائیگا اور ان بیٹیوں کو انصاف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دودنوں سے جو واقعات موضوع بحث ہیں وہ یقینا کسی بھی مہذب سماج کے لئے شرمناک ہیں ۔ایک سماج کے طور پر ایک ملک کے طورپر ہم سب اس کے لئے شرمسار ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی کسی بھی ریاست میں ہونے والی ایسی وارداتیں انسانی جذبات کو ہلاکر رکھ دیتی ہیں جس طرح کے واقعات ہم نے گذشتہ دنوں میں دیکھے ہیں ، وہ سماجی انصاف کے تصور کو چیلنج کرتے ہیں ۔مودی نے کہا کہ لڑکی سے تو ہرکوئی پوچھتاہے ،لڑکوں سے پوچھو کہ تم گھر اتنی دیر سے کیوں آئے ہو۔یہ لڑکے بھی کسی ماں کے بیٹے ہونگے ۔ہمیں خاندانی نظام سے لیکر نظام انصاف تک سبھی کو اس کے لئے مضبوط کرناہوگا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024