جاپانی کمپنی نے ساڑھے آٹھ میٹر اونچا انسانی روبوٹ تیار کرلیا جس کے سر پر بیٹھ کر اسے باآسانی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق جاپان کے ماہرین نے یہ روبوٹ سائنس فکشن سیریز کے روبوٹ گندام سے متاثر ہوکر تیار کیا ہے جس کا وزن سات ٹن سے برابرہے۔اس موقع پر اسے تیار کرنے والے انجینئر ماساکی ناگومو کا کہنا ہے وہ سائنس فکشن سیریز کے روبوٹ گندام جیسا روبوٹ بنانا چاہتے تھے تاہم اس روبوٹ کے سر تک ایک لفٹ کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے۔اس کے دائیں بازو پر بزوکا گن بنائی ہے جس سے ایک سو چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فائر کئے جا سکتے ہیں۔ ناگومو کو ایک مسئلہ بھی در پیش ہے، وہ روبوٹ کو عمارت سے باہر نہیں لے جا سکتے کیونکہ وہ اتنا اونچا ہے کہ اسے نکالنے کے لئے عمارت گرانا پڑے گی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024