ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا:محکمہ موسمیات
اسلام آباد:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،تاہمژوب، ڈی آئی خان ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے کے دوران ملک میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق (آج)جمعہ سے خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا، لاہور ڈویژن) کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا خدشہ اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔اس دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں جبکہ سندھ کے بالائی علاقوں میں شام کے وقت گردآلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔