شام پر حملے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا تھا، فیصلہ برطانوی عوام کے مفاد میں کیا گیا:برطانوی وزیر اعظم
لندن:برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ شام پر حملے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا تھا، شام پر حملے کا فیصلہ برطانوی عوام کے مفاد میں کیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے کہا کہ شام پر حملے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا تھا ، شام پر حملے کا فیصلہ برطانوی عوام کے مفاد میں کیا گیا ۔اس سے قبل برطانوی وزیراعظم نے شام کے تنازعہ پر کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں کابینہ نے شام میں جنگ سے متعلق فیصلے کا اختیار وزیراعظم تھریسامے کو سونپ دیا تھا۔کابینہ میں شامل وزیروں نے کہا کہ بشارالاسد حکومت مشتبہ کیمیکل حملے کی ذمہ دار ہے اور تمام ارکان نے اتفاق کیا کہ اس حوالے سے شامی حکومت سے لازما پوچھ گچھ ہونی چاہیے، جس کے بعد برطانوی وزیراعظم نے شام کے معاملے پر امریکہ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم ہائوس سے جاری بیان میں شام میں برطانوی فوج کی کارروائی سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ۔