مسلم لیگ ن کا دفاع کرنیوالے ذہنی غلامی کا شکار ہیں: نرگس فیض
لاہور( لیڈی رپورٹر ) پیپلز پارٹی کی رہنما و جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین پنجاب نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے ہر منصوبے میں اربوں روپے کمیشن اور کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں، انکے دور کا کوئی ایک منصوبہ بھی کامیاب نہیں اور ایسے میںشریف خاندان کی کرپشن پر انکا اندھا دفاع کرنے والے ذہنی غلام ہیں۔ مسلم لیگ ن کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔ بڑے بڑ ے اعلانات کرنے والے بتائیں کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے انہوں نے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا مگر ابھی تک یہ جماعت کچھ نہیں کر سکی۔