نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نکالنا ممکن نہیں ہے: اکرام اللہ خان کاکڑ و دیگر
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کی پنجاب کونسل کے ممبر اور سابق کونسلر یو سی 48 مغلپورہ اکرام اللہ خان کاکڑ، شیخ آصف رفیق، عبدالحمید خان کاکڑ، ظہیر اقبال چودھری، شیخ عمران ساقی، میاں محمد اشرف، تانبدہ کاکڑ، قاضی ساجد محمد عمر، محمد علی ٹیپو اور شیخ عادل رضا نے کہا ہے نواز شریف کو سیاست سے نااہل قرار دے دیا گیا لیکن عوام کے دلوں سے نکالنا کسی صورت ممکن نہیں ہے عوام کی خدمت کرنے کیلئے کسی اقتدار یا عہدے کی ضرورت نہیں ہوتی مسلم لیگ ن کا ایجنڈا اقتدار کا حصول نہیں عوام کی خدمت اور ترجمانی ہے۔