اسلامی فلاحی این جی اوز پر پابندی کے خلاف ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا مظاہرہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے وطن عزیز میں انسانیت کی اصلاح و فلاح کیلئے کام کرنے والی اسلامی این جی اوز پر بلا جواز پابندی کے غیر منصفانہ حکومتی اقدام کیخلاف اخبار مارکیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ممتاز اعوان ،ڈاکٹر شاہد نصیر، مولانا نعیم بادشاہ، علامہ یونس ریحان، حافظ شعیب الرحمن، محمد ریاض چودھری نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اسلامی این جی اوز پر پابندی لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔