محکمہ ترقی خواتین نے بس سٹاپس پر حقوق نسواں سے متعلق پوسٹرز آویزاں کر دیے
لاہور (لیڈی رپورٹر) محکمہ ترقی خواتین پنجاب نے شہرکے مختلف بس سٹاپوںپرخواتین کے تحفظ کے حوالے سے پوسٹرزآویزاںکردیئے۔ا س موقع پرصوبائی سیکرٹری برائے محکمہ ترقی خواتین پنجاب بشریٰ امان، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی چیف ایگزیکٹو مریم خاور ، یواین وویمن حوریہ سیدہ ، عورت فائونڈیشن کی سارہ شیراز اور دیگر بھی موجود تھے ۔بشریٰ امان اور مریم خاور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پینل کوڈ ایکٹ 509کے تحت خواتین کو عوامی مقامات بشمول بس سٹاپ پرہراساں کرنے والے کو تین سال قید ،پانچ لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔