کمرے سے سرنج برآمد دو بھارتی ایتھلیٹس پر پابندی
ملتان(سپورٹس دیسک) کامن ویلتھ گیمز میں بھی پوری دنیا کے سامنے بھارت کی رسوائی ہو گئی، کمرے سے سرنج برآمد ہونے پر ہمسایہ ملک کے 2 ایتھلیٹس کو ایونٹ میں مزید شرکت سے روک دیا گیا ہے۔ بھارت کھیلوں میں بے ایمانی سے باز نہ آئے، کامن ویلتھ گیمز میں پوری دنیا کے سامنے رسوائی ہو گئی۔ہمسایہ ملک کے دو ایتھلیٹس کو ایونٹ میں مزید شرکت سے روک دیا گیا، ٹرپل جمپر راکیش بابو اور رنر عرفان کے کمروں سے سرنجیں برآمد ہوئیں، کامن ویلتھ گیمز انتظامیہ نے دونوں کو پہلی دستیاب فلائٹ سے واپس اپنے ملک جانے کا حکم دے دیا ہے۔