گرلز کالج ممتاز آباد نے انٹر کالجیٹ کراٹے چیمپئن شپ جیت لی
ملتان( سپورٹس رپورٹر ) جامعہ زکریا ملتان کے زیراہتمام انٹرکالجیٹ گرلز کراٹے چیمپیئن شپ گورنمنٹ کالج برائے خواتین ممتاز آباد نے جیت لی۔ بی زیڈ یو کی ٹیم رنر اپ رہی۔ جامعہ زکریا ملتان میں منعقدہ ایونٹ میں جی سی ممتاز آباد نے 5گولڈ اور تین سلور میڈلز حاصل کرتے ہوئے 105پوائنٹس کیساتھ پہلی، بی زیڈ یو نے 3گولڈ 4سلور اور ایک برونز اور 92پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ کالج برائے خواتین چونگی نمبر14نے ایک سلور اور 7برونز کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔