ریسلرز عبدالوہاب اور عمیر علی کوئی کارنامہ انجام نہ دے پائے
گولڈ کوسٹ/ آسٹریلیا (سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان کے عبدالوہاب اور عمیر علی ملک کے لیے کوئی کارنامہ انجام نہ دے سکے۔ عبدالوہاب نے 65 کلو گرام کلاس کے پہلے راونڈ میں مالٹا کے ویلا پہلوان کو 2 کے مقابلے 12 پوائنٹس سے شکست دیکر اگلے راونڈ کے لیے کوالیفائی کیا تاہم اگلے راونڈ میں شکست کھا کر میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ پاکستان کے عمیر علی کینیڈین ریسلر کے ہاتھوں شکست کھا گئے۔ ریسلنگ میں آج پاکستان کے انعام بٹ پہلوان اور طیب رضا ایکشن میں دکھائی دینگے۔ پاکستان ریسنگ ٹیم کے منیجر ارشد ستار کو انعام بٹ سے میڈل کی توقع ہے۔