نیو ملت ہائی سکول کی خادم اعلیٰ سپورٹس پروگرام تحصیل ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی
ملتان( سپورٹس رپورٹر) خادم پنجاب سپورٹس ٹورنامنٹ تحصیل لیول سیکنڈری کلاسز کے مقابلے جامع العلوم ہائی سکول میں اختتام پذیر ہوئے جن میں نیو ملت ہائی سکول نے ہر کھیل میں نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔ فٹ بال کا فائنل نیو ملت ہائی سکول اور جامع العلوم ہائی سکول کے مابین ہوا جس میں نیو ملت ہائی سکول نے دو گول کی برتری سے تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی 200میٹر دوڑ میں بھی نیو ملت سکول کے نعمان یامین نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی اسی طرح 100میٹر دوڑ اور رستہ کشی میں دوسری ہاکی اور پنجہ آزمائی میں تیسری پوزیشنز حاصل کیں کھیلوں میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر نیو ملت ہائی سکول کے سینئر ہیڈ ماسٹر میاں شمیم نے اپنے سکول کے فزیکل ایجوکیشن ٹیچر چوہدری رضوان توصیف کو مبارکباد دی اور شیلڈ پیش کی۔