محسن اختر سلیمی نے گلوکاری ایوارڈ جیت لیا
تلمبہ(نامہ نگار) فوک گلوکار محسن اختر سلیمی نے بیسٹ گلوکاری ایوارڈ جیت لیا۔ سی پی گولڈ کے زیراہتمام چنیوٹ میں سنگیت مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے گلوکاروں نے شرکت کی اس مقابلے میں تلمبہ کے رہائشی معروف گلوکار سلیم اختر سلیمی مرحوم کے بیٹے محسن اختر سلیمی نے اپنے اعلیٰ فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سنگیت مقابلے میں بیسٹ گلوکاری ایوارڈ جیت لیا۔ مہمان خصوصی میاں حمید حسرت لاہوری نے محسن اختر سلیمی کو کیش انعام اور تعریفی شیلڈ دی۔