سگریٹ کی مقامی صنعت نے 22 ہزار 623 ملین روپے کے ٹیکسز ادا کئے
اسلام آباد (صباح نیوز)رواں مالی سال 2017-18 کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران سگریٹ کی صنعت کی جانب سے ٹیکس ادائیگیوں میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران مقامی صنعت نے 22 ہزار 623 ملین روپے کے ٹیکسز ادا کئے ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سگریٹ تیار کرنے والی مقامی صنعت نے 20 ہزار 404 ملین روپے کے ٹیکس قومی خزانہ میں جمع کرائے تھے۔